تاریخ: جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

ممبئی: بی سی سی آئی ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کے مطالبے سے باز نہ آیا، ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ایونٹ سے یواے ای کی کمائی بھی کھٹکنے لگی۔


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ کا آغاز متحدہ عرب امارات میں15ستمبر کو ہوگا،بھارتی ٹیم کو ایک میچ 18تاریخ کو کوالیفائر سے کھیلنے کے بعد اگلے روز ہی دبئی میں پاکستان کا سامناکرنا ہے،بی سی سی آئی کی طرف سے اس ضمن میں کسی باقاعدہ درخواست کی تصدیق تو نہیں ہوسکی تاہم آفیشلز کی طرف سے اعتراضات سامنے آئے تھے۔اس کے بعد ایونٹ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔حال ہی میں ایک بی

سی سی آئی عہدیدار نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر پرانا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ آج کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم بھی مسلسل2روز میچز نہیں کھیلتی،منتظمین کو اپنے مالی مفادات سے غرض ہوگی لیکن دبئی کی سخت گرمی میں کسی کو بھی یکے بعد دیگرے کھیلنے کاکہنا ناانصافی ہے۔ ہم اس طرح کا شیڈول کس طرح قبول کرسکتے ہیں کہ بھارتی ٹیم ایک دن میچ کھیلنے کے اگلے روز ہی روایتی حریف سے دباؤ سے بھرپور مقابلے کیلیے تیار ہوجائے۔دریں اثنا بی سی سی آئی عہدیداروں کی طرف سے ایشیا کپ کی یواے ای میں میزبانی کا فیصلہ تاحال عدالتی احکامات پر قائم ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ہضم نہیں ہو پایا،اس حوالے سے اعتراض اٹھانے والے ارکان کا کہنا ہے کہ اگر امارات کے بجائے کسی بھی اور ملک میں مقابلوں کا انعقاد کرایا جاتا تو اخراجات نصف ہوتے،پاکستانی شمولیت کی وجہ سے سیکیورٹی مسائل تھے تو کسی بھی دیگر نیوٹرل وینیو کا انتخاب کرلیا جاتا،یواے ای میں ٹکٹوں کی رقم کے 55لاکھ ڈالر تو میزبان بورڈ پہلے خود وصول کرے گا،اگر کچھ اضافی ملا تو بھارت کے ہاتھ آئے گا۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ممبئی: بی سی سی آئی ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کے مطالبے سے باز نہ آیا، ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ایونٹ سے یواے ای کی کمائی بھی کھٹکنے لگی۔
کراچی: نامورپاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقد ہونے والی یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر خاموشی توڑدی۔
‘اداروں کیخلاف بیانات، پیپلزپارٹی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے سکتی’
اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی، چودھری سرور گورنر پنجاب نامزد
سپریم کورٹ کا عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس، 2 ہفتوں میں جواب طلب
ریاض: سعودیہ عرب نے کینیڈا سے تجارتی تعلقات ختم کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کے باوجود تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved