تاریخ: جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممکنہ حکومت جہاں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے منافع بخش انعامی بانڈز جاری کرنے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے وہیں وہ عوام کو اپنے ’پہلے 100 روز‘ میں ریلیف دیتی نظر نہیں آرہی۔


اسلام آباد(نیوزڈیسک) انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان کے ممکنہ وزیرِ خارجہ اسد عمر نے اپنی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 100 روز میں عوام کو ریلیف دیا پھر سبسڈی دینا لولی پاپ دینے کے مترادف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ابتدائی 100 روز میں ایسے فیصلے دیکھنے کو نہیں ملیں گے جن سے قوم کی قسمت بدل جائے لیکن حکومت کو ان دنوں میں آئندہ کے لیے

وہ سمت مل جائے گی جس کا وعدہ کیا گیا ہے۔اسد عمر نے شکایت کی کہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا نے ان کی 6 ہفتوں میں 12 ارب ڈالر کی ضرورت، 2 سو سے زائد کمپنیوں بشمول پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)، پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) و دیگر کے حوالے سے کی گئی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ پر نظر ثانی کے حوالے سے بات چیت نہیں کی گئی جبکہ غیرملکی قرضوں میں غیر شفافیت بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ ’پی ٹی آئی کو ابھی حقیقی اعداد و شمار تک رسائی نہیں ہے تاہم موصول ہونے والے بہترین اطلاعات کی بنیاد پر ایک بات واضح ہے کہ ہمیں تمام موجود آپشن کو زیرِ غور لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس زیادہ آپشن موجود نہیں ہیں تاہم حکومت کے آئندہ 6 ہفتوں میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی مدد سمیت تمام آپشن کو مساوی دیکھیں گے۔ممکنہ وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ ان کے پاس سکوک بانڈ، یورو بانڈ، دو طرفہ اور کثیر الجہتی آپشن موجود ہیں لیکن ان کی جماعت بڑے پیمانے پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی صلاحیت کو استعمال کرنے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ’سمندر پار پاکستانیوں کا تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ جذبات کا تعلق ہے، تاہم ہم نے منصوبہ تیار کیا ہے کہ ہم انہیں پہلے کے مقابلے میں بہتر منافع کے ساتھ ڈیب انسٹرومنٹ جاری کریں گے، تاکہ وہ قوم کی ترقی میں زیادہ احسن طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔اسد عمر نے کہا کہ تمام حکومتی اقدامات میں شفافیت ہونی چاہیے اور انہیں پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے جب تک اس میں کوئی حقیقی راز شامل نہ ہوجائے۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ممبئی: بی سی سی آئی ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کے مطالبے سے باز نہ آیا، ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ایونٹ سے یواے ای کی کمائی بھی کھٹکنے لگی۔
کراچی: نامورپاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقد ہونے والی یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر خاموشی توڑدی۔
‘اداروں کیخلاف بیانات، پیپلزپارٹی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے سکتی’
اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی، چودھری سرور گورنر پنجاب نامزد
سپریم کورٹ کا عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس، 2 ہفتوں میں جواب طلب
ریاض: سعودیہ عرب نے کینیڈا سے تجارتی تعلقات ختم کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کے باوجود تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved