تاریخ: منگل‬‮   19   جون‬‮   2018

مسلمان خاتون طاہرہ رحمٰن امریکا کی پہلی باحجاب نیوز اینکر بن گئیں


نیو یارک( نیوز ڈیسک )امریکی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون طاہرہ رحمٰن امریکا کی پہلی باحجاب نیوز اینکر بن گئیں۔ 27 سالہ طاہرہ رحمٰن نے لویولا یونیورسٹی آف شکاگو سے صحافت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ طاہرہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا جہاں وہ نیوز پڑھا کرتی تھیں جس کے بعد انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔طاہرہ رحمٰن 2 برس قبل امریکا

کے ایک نیوز چینل سی بی ایس سے منسلک ہوئیں جہاں وہ کیمرے کے پیچھے نیوز پروڈیوسر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ بعد ازاں ان کی بہترین کارکردگی کی بناء پر چینل کے مالکان نے ان کی پروموشن کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پر حجاب میں براہ راست خبرنامہ پڑھنے کی پیشکش کی۔ جس کے بعد طاہرہ نے صحت کے شعبے میں رپورٹنگ کر کے اس بات کا بھی ثبوت دے دیا کہ حجاب ان کے لیے رکاوٹ کا باعث نہیں بنا۔طاہرہ رحمٰن کا کہنا ہے کہ انہیں پیشہ ورانہ زندگی کے دوران کئی لوگوں نے حجاب نہ پہننے کا مشورہ دیا جو لوگوں کے مطابق ان کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ان کی والدہ دردانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی ترقی سے انتہائی خوش ہیں اور یہ صرف طاہرہ کی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی اور خواتین کی فتح ہے۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کے نکاح کی شرعی حیثیت اور عمرے کے بارے مفتی عبدالقوی نے اہم انکشاف کردیا
‘منصف خود بحالی کیلئے عوام میں جائے تو ٹھیک لیکن نواز شریف جائے تو غلط’
احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، عمران خان
توہین عدالت کیس، طلال چوہدری نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا
کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حمایت کر دی
میری طلاق کی تاریخ کا تعین کرنیوالی بھی بشریٰ مانیکا ہی تھیں، ریحام خان

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved