تاریخ: منگل‬‮   19   جون‬‮   2018

دودھ مکمل غذا ہے سنا تو ہو گا لیکن گائے کے دودھ سے الرجی والے بچوں کےلئے کونسا دودھ آگیا جان کر خوش ہو جائیں گے


اسلام آباد( نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی نے بچوں کے لیے اونٹنی کے دودھ سے تیار کردہ دنیا کا پہلا بے بی فارمولہ متعارف کرایا ہے۔دودھ کا یہ پاؤڈر ان بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہیں گائے کے دودھ سے الرجی ہے۔متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی ’ کیمل ملک اینڈ پراڈکٹس‘ نے اپنا یہ نیا برانڈ اس ماہ دبئی میں ہونے والی خوراک سے متعلق بین الاقوامی میلے’ گلف فوڈ 2018‘ میں

متعارف کرایا۔یہ نمائش 18 سے 22 فروری تک دبئی میں جاری رہی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خشک دودھ ایک سے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفید ہے اور یہ ان بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہیں گائے کے دودھ سے الرجی ہے۔خلیج کے علاقے میں آباد بد صدیوں سے اونٹنی کا دودھ اپنی بنیادی خوراک کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔اونٹنی کے دودھ کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ وہ وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔آج کے جدید دور میں بھی اونٹنی کا دودھ بدؤں کی روزمرہ خوراک میں شامل ہے۔خلیجی ریاستوں میں حالیہ برسوں کے دوران اونٹنی کے دودھ اور گوشت کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور کھانے پینے کی چیزوں میں ان کا استعمال بڑھ رہا ہے۔بچوں کے لیے اونٹنی کے دودھ سے تیار کردہ پاؤڈر ملک متعارف کرائے جانے سے پہلے، اونٹ کے گوشت کے برگر، سلائس اور پارچے اور اونٹنی کے دودھ کی چاکلیٹ کئی برسوں سے فروخت کی جا رہی ہے۔کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا بے بی فارمولہ، اونٹنی کے دودھ سے تیار کیا جانے والا دنیا کا پہلا پاؤڈر ملک ہے۔کمپنی کے جنرل منیجر سعید جمعہ بن صبح نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اونٹنی کا دودھ عرب اور اسلامی ثفافت کی ایک لازمی حصہ ہے۔ ہمارا یہ پراڈکٹ متحدہ عرب امارات کی ان اقدار اور روايات کا حصہ ہے جو صدیوں سے ایک سے دوسری نسل کو منتقل ہو رہی ہیں۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کے نکاح کی شرعی حیثیت اور عمرے کے بارے مفتی عبدالقوی نے اہم انکشاف کردیا
‘منصف خود بحالی کیلئے عوام میں جائے تو ٹھیک لیکن نواز شریف جائے تو غلط’
احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، عمران خان
توہین عدالت کیس، طلال چوہدری نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا
کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حمایت کر دی
میری طلاق کی تاریخ کا تعین کرنیوالی بھی بشریٰ مانیکا ہی تھیں، ریحام خان

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved