تاریخ: بدھ‬‮   26   ستمبر‬‮   2018

پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کی پروازیں بند ہونیکا خدشہ


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی آئی اے میں اے ٹی آر طیارے کے پائلٹوں کی کمی کی وجہ سے اے ٹی آر طیاروں کی پروازیں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، سی پیک روٹ سمیت کئی بین الاقوامی روٹس پر پروازیں بند ہوجائیں گی، یہ بحران سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے پیدا ہوا، پی آئی اے اس فیصلے کو چیلنج کرے گی۔پی آئی اے کے انتظامی ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے 7 فروری کے

ایک فیصلہ کے نتیجے میں پائلٹوں کی ترقی کا طریقہ کارتبدیل ہوگیا ہے، پی آئی اے میں ترقی کا موجودہ طریقہ یہ ہے کہ کیڈٹ پائلٹ چھوٹے طیارے اے ٹی آر کے فرسٹ آفیسر کے طور پر کیرئیر شروع کرتا ہے ، پھر ایئر بس اے 320 اور بوئنگ 777 طیارے کے فرسٹ آفیسر یا کو پائیلٹ کی حیثیت سے تربیت مکمل کرکے اے ٹی آر طیارے کا کیپٹن بنتاہے۔بوئنگ 777 کے چھ فرسٹ آفیسرز نے ہائی کورٹ میں اس طریقہ کار کو چیلنج کیا اور موقف اختیار کیا کہ 2016 میں فیصلہ ہوا تھا کہ بوئنگ 777 طیاروں کے فرسٹ آفیسر اب اے ٹی آر کے بجائے ایئربس 320 طیارےکے کیپٹن کے عہدے پر ترقی پائیں گے جبکہ اے ٹی آر طیاروں کیلئے پائلٹ کنٹریکٹ پر بھرتی ہوں گے۔ہائیکورٹ نے اس موقف کو درست قرار دیکر پی آئی اے کو اس پر عملدرآمد کا حکم دیا، پی آئی اے میں اے ٹی آر طیاروں کے پائلٹ مارکیٹ سے لینے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے ، مارکیٹ سے 22 پائلٹ لئے تھے، دوران تربیت 11 فیل ہوگئے ، تربیت کی تکمیل پر تین پائلٹ پی آئی اے چھوڑ گئے اور اب مزید چار پائلٹ بھی جانا چاہتے ہیں۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اگر عدالتی حکم پر عمل کیا تو پائلٹوں کی عدم دستیابی کے باعث اے ٹی آر طیاروں کا فلائٹ آپریشن بند کرنا پڑے گاجس سے سی پیک روٹ پر پنچگور، گوادر، اسکردو، گلگت اور چترال جیسے دورافتادہ علاقوں کا باقی ملک سے فضائی رابطہ ختم ہوجائے گا۔اس کے علاوہ پی آئی اے کو اے ٹی آر طیاروں کی مسقط، شارجہ، کابل اور دہلی کے لیے بھی بین الاقوامی پروازیں بند کرنا پڑیں گی، پی آئی اے انتظامیہ عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ممبئی: بی سی سی آئی ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کے مطالبے سے باز نہ آیا، ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ایونٹ سے یواے ای کی کمائی بھی کھٹکنے لگی۔
کراچی: نامورپاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقد ہونے والی یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر خاموشی توڑدی۔
‘اداروں کیخلاف بیانات، پیپلزپارٹی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے سکتی’
اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی، چودھری سرور گورنر پنجاب نامزد
سپریم کورٹ کا عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس، 2 ہفتوں میں جواب طلب
ریاض: سعودیہ عرب نے کینیڈا سے تجارتی تعلقات ختم کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کے باوجود تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved