تاریخ: بدھ‬‮   26   ستمبر‬‮   2018

تاپی گیس لائن کےافغان لنک کاسنگ بنیاد کب رکھاجائےگا، جانئے اندر کی خبر


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی ترکمانستان۔افغانستان۔پاکستان۔بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں شرکت کے لیے ہرات پہنچ گئے ۔اس سے قبل ترکمانستان میں انہوں نے ترکمان صدر سے ملاقات کی اور گیس منصوبے سمیت علاقائی سیکورٹی کے
حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج افغانستان

کے شہر ہرات میں تاپی کے لنک منصوبے کے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان کے علاوہ ترکمان صدر ، افغان صدر اشرف غنی بھی تقریب میں شرکت کریں گےجبکہ بھارت کی جانب سے خارجہ امور کے وزیر مملکت ایم جے اکبر کریں گے۔اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان نے ترکمانستان کے شہر میری میں ترکمانستان کے صدر قربان محمدوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون ، توانائی ، تجارت اور اقتصادی راہداری کے حوالے سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور علاقائی سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا ۔دس ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے تحت 1800 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے ترکمانستان سے قدرتی گیس افغانستان ، پاکستان اور بھارت کو فراہم کی جائے گی ۔توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2019 میں مکمل ہو گا جس سے پاکستان کو یومیہ 1325 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل ہوگی ۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ممبئی: بی سی سی آئی ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کے مطالبے سے باز نہ آیا، ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ایونٹ سے یواے ای کی کمائی بھی کھٹکنے لگی۔
کراچی: نامورپاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقد ہونے والی یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر خاموشی توڑدی۔
‘اداروں کیخلاف بیانات، پیپلزپارٹی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے سکتی’
اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی، چودھری سرور گورنر پنجاب نامزد
سپریم کورٹ کا عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس، 2 ہفتوں میں جواب طلب
ریاض: سعودیہ عرب نے کینیڈا سے تجارتی تعلقات ختم کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کے باوجود تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved