تاریخ: منگل‬‮   19   جون‬‮   2018

جسٹس ٹروڈو کی بیوی کی بھارت میں ایسے شخص کیساتھ تصویر جس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا


نئی دلی( نیوز ڈیسک ) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کی خالصتان تحریک کے سابق رہنما کے ساتھ تصویر سامنے آنے پر بھارتی میڈیا میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فیملی سمیت ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر بھارت میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں لیکن 20 فروری کو ممبئی میں خالصتان موومنٹ کے

رہنما سے ان کی ملاقات کی تصویر پر بھارتی میڈیا نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔کینیڈین ہائی کمیشن میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اعزاز میں 20 فروری کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیسپل اٹوال بھی شریک تھے اور کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کے ساتھ ان کی ایک تصویر وائرل ہوگئی جس پر بھارتی سیاستدانوں سمیتمیڈیا کی جانب سے ناگواری کا اظہار کیا جارہا ہے۔جیسپل اٹوال انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن کے سابق ممبر رہ چکے ہیں جسے خالصتان تحریک کا عسکری ونگ قرار دیا جاتا ہے جب کہ ان پر 1986 میں ایک وزیر کے قتل کا بھی الزام ہے۔جیسپل اٹوال کنیڈین وفد کا حصہ ہیں جو وزیراعظم ٹروڈو کے ہمراہ بھارت سے آئے ہیں۔تصویر سامنے آنے پر سینیٹ (راجیا سبھا) کے رکن سبرامانیا سوامی نے کہا کہ یہ ہماری بیوقوفی ہے کہ ہم نے کسی کا پس منظر دیکھے بغیر بھارت آنے کی اجازت دی، اگر کینیڈین کہتے ہیں کہ ہم خالصتان تحریک کی حمایت نہیں کرتے تو انہوں نے کس طرح جیسپل اٹوال کو بھارت آنے کی اجازت دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیسپل اٹوال نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو کھانے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے مسترد کردیا جب کہ کینیڈین ہائی کمیشن نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے معذرت کی ہے۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کے نکاح کی شرعی حیثیت اور عمرے کے بارے مفتی عبدالقوی نے اہم انکشاف کردیا
‘منصف خود بحالی کیلئے عوام میں جائے تو ٹھیک لیکن نواز شریف جائے تو غلط’
احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، عمران خان
توہین عدالت کیس، طلال چوہدری نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا
کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حمایت کر دی
میری طلاق کی تاریخ کا تعین کرنیوالی بھی بشریٰ مانیکا ہی تھیں، ریحام خان

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved