تاریخ: بدھ‬‮   26   ستمبر‬‮   2018

ملتان سلطان کی دوسری کامیابی، لاہور کو 43 رنز سے شکست


دبئی( نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ تھری کے تیسرے میچ میں لاہور قلندر کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف درکار تھا تاہم اس کے بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 136 پر آؤٹ ہو گئی۔ جنید خان کی ہیٹ ٹرک نے میچ کا لطف دوبالا کر دیا۔ 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز میدان میں

اترے تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اسے باآسانی حاصل کر لیں گے، اس امید کی بنیاد جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہور فخر زمان تھے جنہوں نے چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد قلندرز میچ میں واپس نہیں آ سکے۔لاہور قلندرز کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں نارائن 26، عمر اکمل 31 اور سہیل اختر 21 رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن ان کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا جس کی وجہ سے میچ قلندرز کے ہاتھ سے نکل گیا۔ یوں پوری ٹیم سترہ اعشاریہ دو اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ملتان سلطانز نے سے اپنا دوسرا میچ جیت کر باقی ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے ان کے باؤلرز نے بھی کمال کی گیند بازی کی جبکہ فلیڈرز نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔ جنید خان اور عمران طاہر کے حصے میں تین ، تین وکٹیں آئیں جبکہ محمد عرفان اور پولارڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز کی جانب سے کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد بیٹنگ میدان میں اترے۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔پہلے میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے والے احمد شہزاد نے اپنے بلے بازی سے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔ انہوں نے 5 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے، تاہم اس کے بعد لیگ سائیڈ پر جانے والی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وہ اپنا کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد صہیب مقصود آئے لیکن آتے ہی چلتے بنے، انہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔کماراسنگاکارا نے اس میچ میں بھی اپنی جارحانہ بلے بازی سے شائقین کرکٹ کو بہت محظوظ کیا۔ انہوں نے صرف 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم اس کے بعد وہ کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے قلندرز کے گیند بازوں کی خوب درگت بنائی۔ انہوں نے صرف 28 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ممبئی: بی سی سی آئی ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کے مطالبے سے باز نہ آیا، ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ایونٹ سے یواے ای کی کمائی بھی کھٹکنے لگی۔
کراچی: نامورپاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقد ہونے والی یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر خاموشی توڑدی۔
‘اداروں کیخلاف بیانات، پیپلزپارٹی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے سکتی’
اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی، چودھری سرور گورنر پنجاب نامزد
سپریم کورٹ کا عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس، 2 ہفتوں میں جواب طلب
ریاض: سعودیہ عرب نے کینیڈا سے تجارتی تعلقات ختم کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کے باوجود تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved