تاریخ: منگل‬‮   19   جون‬‮   2018

رواں سال گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ ہو گی یا نہیں ؟ وزیر توانائی بھی لاعلم


اسلام آبادر( نیوز ڈیسک ) گرمیوں میں پاکستانی عوام پر لوڈ شیڈنگ کا ؑزاب نازل ہو گا یا نہیں اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے توانائی بھی متضاد بیان دے رہے ہیں ۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ عوام گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کیلئے تیار ہو جائیں لیکن آج پریس ریلیز میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزیر ِ توانائی کی جانب سے آج جاری پریس ریلیز

کے مطابق سسٹم میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے۔ مارچ میں بجلی کی طلب 15800میگاواٹ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہمارے پاس 16000 میگا واٹ بجلی موجود ہو گی۔وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق اپریل کے مہینے میں بجلی کی طلب 18000میگا واٹ جبکہ پیداوار 18800 میگا واٹ ہو گی۔ مئی میں بجلی کی طلب 20888 جبکہ پیداوار 20900 میگا واٹ رہے گی۔جون میں بجلی کی طلب 23966 جبکہ پیداوار 24310 میگا واٹ ہو گی اورجولائی میں بجلی کی طلب 24029 جبکہ پیداوار 24800 میگا واٹ رہے گی۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ ہمارے پاس پورے ملک کی بجلی کی طلب کے مطابق پیداوار موجود ہو گی تاہم کسی پلانٹ کی تکنیکی خرابی کو خارج ازمکان قرار نہیں دیا جا سکتا جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ہو سکتی ہے۔لیکن دوسری جانب گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں اویس لغاری نے کہا تھا کہ عوام آئندہ گرمیوں میں مزید لوڈشیڈنگ کیلئے تیار ہو جائیں، وفاقی حکومت ملک بھر سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کر رہی ہے کیونکہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں بجلی چوری سے نقصانات اربوں روپے تک پہنچ گئے ہیں اور وفاقی حکومت اربوں روپے سبسڈی کی مد میں برداشت نہیں کر سکتی۔ حکومت پاور ڈویژن لوڈ مینجمنٹ میں مزید اضافہ کرے گی جس کی وجہ سے اپریل سے بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ جائے گا۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کے نکاح کی شرعی حیثیت اور عمرے کے بارے مفتی عبدالقوی نے اہم انکشاف کردیا
‘منصف خود بحالی کیلئے عوام میں جائے تو ٹھیک لیکن نواز شریف جائے تو غلط’
احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، عمران خان
توہین عدالت کیس، طلال چوہدری نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا
کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حمایت کر دی
میری طلاق کی تاریخ کا تعین کرنیوالی بھی بشریٰ مانیکا ہی تھیں، ریحام خان

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved