تاریخ: بدھ‬‮   26   ستمبر‬‮   2018

مطیع اللہ جان توہین عدالت کیس میں حاضر


اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مطیع اللہ جان و دیگر کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس کی سماعت کی۔ جسٹس شوکت صدیقی نے پوچھا کہ وقت ٹی وی کی مالک رمیزہ نظامی کہاں ہیں؟۔ وکیل نے بتایاکہ ناسازی طبیعت کے باعث حاضر نہیں ہوسکیں، لاہور میں ہیں۔ پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق جسٹس شوکت صدیقی نے کہاکہ وہ چینل کی مالک ہیں، ان کو آناہوگا،

چاہے چینل کے مالک ہوں یا اخبارات کے، کوئی عدالت سے بالاترنہیں۔وکیل نے عدالت سے حاضری سے استثنا اور مہلت کی استدعا کی تو جسٹس شوکت صدیقی نے کہاکہ ان کو بتادیں کہ پیش ہوں، نہیں تو گرفتار کے وارنٹ بھی جاری کیے جاسکتے ہیں، یہ توہین عدالت کا معاملہ ہے، سادہ سی بات ہے کہ ان کو ہرصورت حاضر ہونا ہے، یہ فوجداری کیس ہے، جب تک حاضر نہ ہوں استثنا نہیں دیا جا سکتا۔ وکیل نے کہاکہ ان کا طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔پاکستان 24کے نامہ نگار کے مطابق جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیے کہ لاہورمیں آلودگی زیادہ ہے، اسلام آباد میں بارش ہے یہاں ان کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی۔پاکستان 24کے نامہ نگار کے مطابق جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ (رمیزہ) پر اللہ کاکرم ہوگیاہے، چھپر پھاڑ کے دیتاہے تو سنبھالیں، بڑے ایمپائر کے خواب نہ دیکھیں، جتنا ہے اس حدتک ہی رہیں۔ یہ حمید نظامی اور مجید نظامی کا ادارہ ہے، اپنے ناظرین اور قارئین (ویوور شپ اینڈ ریڈرشپ) کھو رہے ہیں۔ مطیع اللہ جان کے چار سال قبل سفید بال تھے اور آج کالے ہیںمگر خبر کی تصحیح و تصدیق اتنے عرصے میں نہ کی کہ جسٹس شوکت صدیقی نے یہ حکم دیا تھا یا نہیں۔ وکیل نے کہاکہ پروگرام میں بار ایسوسی ایشن کے صدر بیٹھے تھے انہوں نے وضاحت کردی تھی۔عدالت نے سماعت جمعہ کے روز تک ملتو ی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وقت ٹی وی کی مالک رمیزہ نظامی پیش ہوں بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی جس میں گرفتاری کے وارنٹ کا اجرا بھی شامل ہے۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ممبئی: بی سی سی آئی ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کے مطالبے سے باز نہ آیا، ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ایونٹ سے یواے ای کی کمائی بھی کھٹکنے لگی۔
کراچی: نامورپاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقد ہونے والی یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر خاموشی توڑدی۔
‘اداروں کیخلاف بیانات، پیپلزپارٹی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے سکتی’
اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی، چودھری سرور گورنر پنجاب نامزد
سپریم کورٹ کا عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس، 2 ہفتوں میں جواب طلب
ریاض: سعودیہ عرب نے کینیڈا سے تجارتی تعلقات ختم کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کے باوجود تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved