تاریخ: منگل‬‮   19   جون‬‮   2018

سابق پولیس افسر اور انڈر ورلڈڈان عابد باکسر دراصل کون ہے اور کس کس فلمی اداکارہ کیساتھ تعلقات میں ملوث رہ چکا ہے؟ نیز عابد باکسر کے کن اہم سیاسی شخصیات سے تعلقات ہیں؟تفصیلا ت کیلئے کلک کریں


آج کی یہ خبر انڈر ورلڈ میں دلچسپی سے سنی گئی کہ سابق پولیس آفیسر اور این کائونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ یہ انڈر ورلڈ یعنی زیر زمین دنیا بھی اپنے اندر کئی کہانیاں لئے ہوئے ہے ۔ یہاں کل کے دشمن آج کے دوست اور آج کے جانی دوست کل جانی دشمن بن جاتے ہیں ۔ عابد باکسر کو کئی حوالوں سے شہرت حاصل ہوئی ، کہا جاتا ہے کہ فلم سٹار اور اسٹیج ڈانسر

نرگس کسی زمانے میں اس کی رکھیل بھی ہوا کرتی تھی ، نرگس کی ٹنڈ کرنے اور اسے فلمی دنیا سے تقریبا آئوٹ کرنے کے حوالے سے بھی عابد باکسر کا نام لیا جاتا رہا ۔ بہرحال عابد باکسر مفرور ہو گیا اور پاکستان سے فرار ہوا ۔ اس کے سر پر انعام بھی رکھا گیا ۔ پاکستان سے فرار ہونے کے بعد عابد باکسر کی انہی لوگوں کے ساتھ دوستیاں کھلنے لگیں جن کے خلاف بطور پولیس آفیسر وہ متحرک سمجھا جاتا تھا ۔ دبئی میں پاکستانی انڈر ورلڈ کے ٹاپ ٹین اشتہاریوں کے ساتھ عابد باکسر کی نشستوں کی تصاویر اور داستانیں مجھ تک پہنچتیں تو میں سوچا کرتا تھا کہ یہ بھی عجیب گورکھ دھندا ہے ۔ عابد باکسر اور یہ سب غالبا پارٹنر بھی بن گئے ۔ جام والی محفلوں میں بھی اکٹھے نظر آنے لگے ۔ ایسا لگتا تھا جیسے عابد باکسر اپنی اصل زندگی اب انجوائے کر رہا ہے ۔ پاکستان میں عابد باکسر کے معاملات ان کا کزن علی باکسر دیکھتا ہے ۔ علی باکسر کی شخصیت کسی فلمی ہیرو سے کم نہیں ہے ، لاہور میں پراڈوز کا قافلہ اور غیر ملکی گن مین اس کے ساتھ نظر آتے ۔ ان دنوں لاہور انڈر ورلڈ کے ڈان کی جگہ لینے کے لئے علی باکسر اور ٹیپو ٹرکاں والا کے جانشین بالاج کے درمیان ٹسل بھی چل رہی ہے ۔ گذشتہ دنوں گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے علاقے میں فائرنگ کے الزام میں بالاج کو جیل جانا پڑا لیکن ضمانت کے بعد جس طرح پھولوں کے ہار پہنا کر واپس لایا گیا وہ منظر بھی کمال تھا ۔ ایسا ہی علی باکسر کی رہائی

کے بعد بھی دیکھنے کو ملا تھا ، یہ تصاویر عابد باکسر کی مفروری کے دور کی ہیں ، اسی مفروری کے عالم میں یہ مبشر لقمان کے ایک پروگرام میں بھی شریک ہوئے لیکن کسی عدالت نے مبشر لقمان کو طلب کر کے سوال نہیں کیا اور نہ یہ جاننے کی کوشش کی کہ مفرور ملزم کہاں ہے ۔ خیر عابد باکسر تو مفرور تھے لیکن ان کے پاکستانی جانشین علی باکسر یہاں کے معاملات بخوبی دیل کرتے ہیں ۔ یہ کچھ تصاویر ان کے کزن علی باکسر کی ہیں ، پراڈوز کے قافلے والی ایک تصویر علی باکسر کی ہے اور دوسرا قافلہ بالاج کا ہے ۔ چونکہ عابد باکسر اور نرگس کا بھی ایک دھواں دار ایشو رہا ہے سو ایک اور تصویر بھی شامل کرنا پڑی ۔ اسلحہ سے بھرا یہ کمرہ جونا بٹ کا ہے جو ہمارے فوڈ منسٹر بلال یسین کا کزن ہے ۔ نرگس نے اسی جونا بٹ کی سپاری دی تھی لیکن سپاری لینے والے کو پولیس آفیسر عمر ورک نے گرفتار کر لیا اور ساری تفصیل اگلوالی ، جونا بٹ نے غصہ میں نرگس کو اڑانے کا فیصلہ کر لیا جس پر نرگس ملک سے بھاگ گئی ،یہ درویش ان دنوں اے آر وائے کے پروگرام مستی گیٹ کی ریکارڈنگ پر جایا کرتا تھا ، نرگس یہ شو بھی دیدار کے حوالے کر کے بھاگ گئی تھی ،لہذا جونا بٹ کی سپاری اور دیدار کی خفیہ شادی کی کہانی کا علم بھی ہمیں دوسروں سے کہیں پہلے ہو گیا تھا ، بعد میں اسی چینل

کے کرائم شو کا سکرپٹ بھی میں ہی لکھتا رہا ۔ خیر نرگس وقتی طور پر ملک سے بھاگ گئی اور بعد میں کچھ پہلوان درمیان میں بیٹھے تو جونا بٹ نے اس شرط پرمعافی دی کہ اب نرگس سکرین پر نہیں آئے گی ، لہذا قوم نے دیکھا کہ سر پر ڈوپٹہ رکھ کر نرگس نے اعلان کیا کہ وہ اب نیک ہو گئی ہے لہذا اب فلموں اور اسٹیج پر نہیں آئے گی ۔ یوں یہ نیکی اور تبلیغ اپنے مولانا طارق جمیل کے کھاتے میں آ گئی ۔ انڈر ورلڈ کی دنیا سے عجیب و غریب کہانیاں جڑی ہیں ۔ عابد باکسر انہی کہانیوں کا دلچسپ کردار ہے جو پہلے پولیس آفیسراور این کائونٹر سپیشلسٹ کے طور پر مشہور ہوا ، پھر نرگس سے تعلقات نے شہرت دی ، پھر زیر عتاب آیا اور پھر ملک سے فرار ہو گیا ، اس کے سر پر انعام رکھا گیا اور اس کے بعد عابد باکسر انڈر ورلڈ میں دیکھا جانے لگا ۔ اس کا کزن علی باکسر انڈر ورلڈ کے نوجوانوں میں مشہورہو گیا ۔ میری اگلی کتاب “جرائم کی بستی ” میں انڈرورلڈ کی کئی کہانیاں شامل ہیں ۔ احتیاطا میں نے کتاب پر کچھ پولیس افسران کی رائے بھی لے لی ۔ یہ کتاب دسمبر میں شائع ہونی تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ بہرحال عابد باکسر دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے ، اتفاق سے چند روز قبل میں نے ایک سٹیٹس میں لکھا تھا کہ رائو انور سمیت این کائونٹر سپیشلسٹ کو ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ۔ اسلم چودھری بم حملے کا شکار ہوئے ، نوید سعید قتل ہوا ، عمر ورک ڈی پروموشن کا شکار

بنا اور ایک طرف کر دیا گیا جبکہ عابد باکسر فرار تھا لیکن اب گرفتار کر کے لایا جا رہا ہے ، قصور سے انسپکٹر ریاض عباسی بھی گذشتہ دنوں آن ڈیوٹی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ این کائونٹر سپیشلسٹ پولیس افسران کے ایسے انجام پر بھی ایک کہانی بنتی ہے ۔ خیر اس وقت لاہور انڈر ورلڈ میں جو جوان خون اپنی جگہ بنا رہا ہے ان میں ٹیپو ٹرکاں والا مرحوم کا بیٹا بالاج اور عابد باکسر کا کزن علی باکسر سر فہرست ہیں ۔ لوگ سمجھتے ہیں انڈر ورلڈ کی دنیا گلیمر سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ ہر روز موت کا انتظار کرنے والوں کی زندگی اذیت ناک بن جاتی ہے ۔ ٹیپو ٹرکاں والے نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ بیمار تھیں ، انہیں ہسپتال لیجایا گیا اور وہ چاہتے ہوئے بھی اپنی ماں کے پاس ہسپتال نہیں جا سکتے تھے کیونکہ انہیں معلوم تھا ان کے دشمن انہیں شکار بنانے کے لئے وہیں کہیں ہوں گے ۔ علی باکسر کو اپنے ساتھ مقامی ہی نہیں غیر ملکی سکیورٹی گارڈ بھی رکھنے پڑتے ہیں ۔ پرانی بات ہے ایسی ہی ایک محفل میں ایک دوست کے سامنے پیپسی رکھی تو مسکرا کر کہنے لگا “ایک گھونٹ پی لو ، سنا ہے محبت بڑھتی ہے “۔ ہم سمجھ گئے کہ ایک گھونٹ زہر چیک کرنے کے لئے پلانا چاہتا ہے کیونکہ انڈر ورلڈ میں کبھی کبھار بھائی ہی بھائی کو زہر دے دیتا ہے ، یہاں تو دوست تھے جن پر جان کی حد تک

اعتبار نہیں کیا جاتا۔ دوسرا دوست بھڑک اٹھا اور گالی دے کر کہنے لگا : تیری ماں لائی ہے بوتل جو چیک کروا رہا ہے تو ایک اور دوست نے نرمی سے کہا : اس کی مجبوری ہے ، کوئی بات نہیں ، میں پی لیتا ہوں ۔ عابد باکسر مفرور ہو کر بھی آزاد تھا،شاید جلد ہی یہ بات بھی کھل جائے کہ اس کی گرفتاری کے پیچھے کس “اپنے” کی سازش ، لالچ یا انتقام شامل تھا ، بالکل ویسے ہی جیسے کچھ عرصہ قبل پیپلز پارٹی سے منسلک ایک شخص اپنے قریبی اور راز دان ملازم کی وجہ سے لاہور میں قتل ہوا تھا۔ اندر ورلڈ کی دنیا میں کہانی کہانی سے ٹکراتی ہے اور کردار سے کردار نکلتا چلا جاتا ہے ۔ ان طویل کہانیوں کو مکمل کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ بہرحال آج کے لئے یہ چند تصاویر ہی ملاحظہ کیجئے کیونکہ ان تصاویر کا ہیرو عابد باکسر گرفترا ہوا ہے اور علی باکسر اب کیا لائحہ عمل اختیار کرے گا اس کا کسی کو علم نہیں (سید بدر سعید)
Inline image 2Inline image 3Inline image 4Inline image 5Inline image 7Inline image 8Inline image 6Inline image 10Inline image 11Inline image 12Inline image 13

Inline image 14Inline image 15

 

 

 

 

 





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کے نکاح کی شرعی حیثیت اور عمرے کے بارے مفتی عبدالقوی نے اہم انکشاف کردیا
‘منصف خود بحالی کیلئے عوام میں جائے تو ٹھیک لیکن نواز شریف جائے تو غلط’
احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، عمران خان
توہین عدالت کیس، طلال چوہدری نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا
کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حمایت کر دی
میری طلاق کی تاریخ کا تعین کرنیوالی بھی بشریٰ مانیکا ہی تھیں، ریحام خان

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved