تاریخ: منگل‬‮   19   جون‬‮   2018

سی پیک کے ساتھ ہیلتھ کوریڈور قائم کرنے کی تجویز


اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوام کے فائدے کیلیے سی پیک کے ساتھ چین پاکستان طبی راہداری (ہیلتھ کوریڈور) قائم کرنے کی تجویز۔ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر) فائز عامر نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ تحفظ صحت اورلائف سائنسز کے شعبوں میں بے پناہ مواقع اور روابط کوفروغ دے گا۔ایئر وائس مارشل (ر) فائز عامر فضائیہ میڈیکل کالج، ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام 2

روزہ بین الاقوامی کانفرنس 2018۔LIFECON کی افتتاحی نشست سے خطاب کر رہے تھے جس میں سرجن جنرل آف پاکستان لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سابق وفاقی وزیر اور غیرمتعدی امراض کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ سطح کے کمیشن کی معاون سربراہ ڈاکٹرثانیہ نشتر، سرڈاکٹرایئرونگ کیاں کی سربراہی میں چینی وفداورچین اورپاکستان کے دیگر طبی ماہرین بھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے کیلیے سی پیک کے ساتھ چین پاکستان طبی راہداری (ہیلتھ کوریڈور) قائم کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ مجوزہ راہداری مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومضبوط بنانے کیلیے ایک موثرپلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ اس ضمن میں انھوں نے ایسے مختلف مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر زور دیا جن کامحور ہیلتھ کیئر مارکیٹ ہو۔ایئر وائس مارشل (ر) فائز عامر نے کہاکہ صحت سے متعلقہ مسائل کے حل کیلیے بائیوانجنیئرنگ، انفارمیشن سروسز، ڈیٹااینالیٹکس اورسسٹم انجینئرنگ سے استفاد کرنے کی ضرورت ہے۔ چین دنیا میں سب سے بڑے موبائل ہیلتھ کیئرایپ آپریٹرزکاحامل ملک ہے اور چینی حکومت نے2030کے منصوبے میں صحت کے شعبے کوسرفہرست اسٹرٹیجک ترجیحات میں شامل کیاہے۔دوسری جانب ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ آج کے صحت کے مسائل پرتحقیق اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے قابوپایاجاسکتاہے، ہمیں صحت کے عالمگیر نظام پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جس کی کامیاب مثال چین میں موجود ہے۔مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کانفرنس کے منتظمین کیکاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے مقررین، وائس چانسلرایئروائس مارشل (ر) فائز عامر، پرنسپل فضائیہ میڈیکل کالج میجرجنرل (ر) پروفیسر سلمان علی، ڈاکثرثانیہ نشتر، پروفیسر ڈاکٹر رضوان ہاشمی اور کو چیئر ڈاکٹر رخسانہ خان کو سووینئرزبھی دیے۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کے نکاح کی شرعی حیثیت اور عمرے کے بارے مفتی عبدالقوی نے اہم انکشاف کردیا
‘منصف خود بحالی کیلئے عوام میں جائے تو ٹھیک لیکن نواز شریف جائے تو غلط’
احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، عمران خان
توہین عدالت کیس، طلال چوہدری نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا
کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حمایت کر دی
میری طلاق کی تاریخ کا تعین کرنیوالی بھی بشریٰ مانیکا ہی تھیں، ریحام خان

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved