تاریخ: جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018

کلبھوشن یادیو کیس: پاکستان عالمی عدالت میں آج جواب جمع کروائے گا


اسلام آباد)niwz Disk(بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں آج جواب جمع کرائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنا جواب تیار کرلیا ہے جسے دفتر خارجہ کی ڈائر یکٹر انڈیا فریحہ بگٹی عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائیں گی۔ جواب اٹارنی جنرل، لیگل ٹیم اور دفتر خارجہ کی ٹیم نے مل کر تیار کیا ہے، جس میں پاکستان کے موقف کو جامع انداز میں

بیان کیا گیا ہے۔پاکستانی جواب میں کلبھوشن یادیو کی تخریبی سرگرمیوں، ٹرائل اور چارج شیٹ کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے پاس جواب جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو 13 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جواب کے بعد بھارت کو جواب الجواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا اور بھارتی جواب میں اگر کوئی سوال اٹھایا گیا تو پاکستان بھی ایک اور جواب دے گا۔جوابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد کلبھوشن کیس کی سماعت 2018 کے وسط تک شروع ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کلبھوشن پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین لزامات ہیں اور بھارتی جاسوس تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کر چکا ہے۔رواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو اسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کو عالمی ثالثی عدالت (آئی سی جے) میں چیلنج کرتے ہوئے سزا پر عمل درآمد رکوانے کی اپیل کی تھی۔عالمی عدالت نے کلبھوشن کی سزائے موت کے خلاف بھارت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو پھانسی نہیں دی جاسکتی۔گذشتہ ماہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر کلبھوشن کو اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش کی تھی، جو رواں ماہ 25 دسمبر کو ہوگی۔اہلیہ کے ساتھ کلبھوشن کی والدہ اور ایک بھارتی سفارتی اہلکار بھی پاکستان آئے گا۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بھارتی جارحیت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
عمران خان 2 روزہ دورے پر دبئی روانہ
ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا
ملک میں آئین سے ماورا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے:سراج الحق
شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز نے پھر پاکستانی آبادی پربلا اشتعال فائرنگ
‘عوام تہم پرستی کا شکار ہے اور مذہب کو تماشہ بنانیوالوں کے پیچھے چل پڑتی ہے’

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved