تاریخ: جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018

پشاور زرعی تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث 6 دہشتگرد گرفتار


پشاور(نیوز ڈیسک) میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی سے ملحقہ علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں مہمند ایجنسی کے علاقے سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی

برآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ یکم دسمبر کو پشاور کے زرعی تربیتی مرکز پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور اندر داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 32 زخمی ہو گئے تھے جب کہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ حملہ 4 چار دہشت گردوں نے کیا اور چاروں دہشت گرد خودکش جیکٹ پہنے ہوئے تھے جو افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بھارتی جارحیت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
عمران خان 2 روزہ دورے پر دبئی روانہ
ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا
ملک میں آئین سے ماورا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے:سراج الحق
شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز نے پھر پاکستانی آبادی پربلا اشتعال فائرنگ
‘عوام تہم پرستی کا شکار ہے اور مذہب کو تماشہ بنانیوالوں کے پیچھے چل پڑتی ہے’

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved