تاریخ: ہفتہ‬‮   17   فروری‬‮   2018

چین کا بھارتی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ


بیجنگ(نیوز ڈیسک)چینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بھارتی ڈرون کو چین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا۔چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ڑنہوا کے مطابق فوج کے مغربی تھیٹر کے مغربی بیورو کے نائب ڈائریکٹر زانگ شوئیلی کا کہنا تھا کہ ‘بھارت نے چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، جس پر ہمیں عدم اطمینان ہے اور ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں’۔ان کا مزید کہنا

تھا، ‘چینی بارڈر فوج نے پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور ڈیوائس ( ڈرون ) کی شناخت کی توثیق کی’۔تاہم زانگ نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ ڈرون کب اور کہاں مار گرایا گیا۔چینی فوج نے بھارتی ڈرون ایک ایسے وقت میں مار گرایا ہے، جب رواں برس اگست میں دونوں ملکوں کی فوج ہمالیہ پہاڑوں کے دامن میں ڈوکلام کے مقام پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی تھیں، واضح رہے کہ اس علاقے پر چین اور بھارت دونوں اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔بعدازاں اگست کے آخر میں بھارتی فوج نے تنازع ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ سے مذاکرات کے بعد ’مفاہمت‘ طے پا گئی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ریاست آروناچل پردیش کے معاملے پر 1962 میں ایک جنگ ہوچکی ہے۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
معصوم زینب کے قاتل عمران کو چار بار سزائے موت کا حکم
چیف جسٹس کا آصف حیدر شاہ کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ سندھ تعینات کرنے کا حکم
باپ بیٹی عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں، عمران خان
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں کاموسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
اسحاق ڈار کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
زینب کے علاوہ 7 بچیوں کے قتل کیسزمیں ابھی قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں،پراسیکیوٹر جنرل

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved