تاریخ: ہفتہ‬‮   17   فروری‬‮   2018

عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کر دیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے یئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں گیارہ دسمبر تک کی توسیع کر دی جبکہ سماعت کے دوران عمران خان نے عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کر دیا۔اسلام آباد کے ریڈ زون میں توڑ پھوڑ اور سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن پر حملے سیمت سینئر سپرانٹینڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اسلام آباد

عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کے الزام میں جاری مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے عدالت میں ایڈووکیٹ بابر اعوان نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کیا۔سماعت کے دوران بابر اعوان نے فیض آباد دھرنے میں مقدمات ختم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا جمہوری حقوق کیلئے جدوجہد کرنا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔ جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ دھرنے والوں کیخلاف مقدمات ختم نہیں ہوئے ملزم ابھی تک ضمانتیں کروا رہے ہیں۔بابراعوان نے حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے کی شقیں پڑھ کر عدالت کو سنائیں اور کہا کہ قانون ہر شہری کیساتھ یکساں سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے۔ عدالت میں سرکاری استغاثہ نے دلائل یتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو حکم دیا تھا کہ آئی جی کو مارو اور وزیراعظم ہاﺅس پر قبضہ کر لو۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف اپنے کارکنوں کو اکسانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ دس کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت کو 11 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا۔





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
معصوم زینب کے قاتل عمران کو چار بار سزائے موت کا حکم
چیف جسٹس کا آصف حیدر شاہ کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ سندھ تعینات کرنے کا حکم
باپ بیٹی عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں، عمران خان
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں کاموسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
اسحاق ڈار کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
زینب کے علاوہ 7 بچیوں کے قتل کیسزمیں ابھی قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں،پراسیکیوٹر جنرل

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved