تاریخ: ہفتہ‬‮   17   فروری‬‮   2018

زمین پر بڑی تباہی ہو گی، ایسی پیشگوئی جس نے سب کے ہوش اڑا دیئے


لندن(نیوز ڈیسک) نبیرونامی سیارے کے زمین سے ٹکرانے اور قیامت برپا ہونے کے متعلق کئی پیش گوئیاں کی جا چکی ہیں اور اب سازشی نظریہ سازوں نے زمین پر بڑھتے دھوئیں اور تیزی سے رونما ہوتی ماحولیاتی تبدیلیوں کے متعلق ایک اور خوفناک دعویٰ کر دیا ہے۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سازشی نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ ”نبیرو اگرچہ زمین سے ابھی نہیں ٹکرایا لیکن وہ اس قدر قریب آ گیا

ہے کہ ہمارے ماحول پر اس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ یہ بڑھتا دھواں اور ماحولیاتی تبدیلیاں اسی کی وجہ سے رونما ہو رہی ہیں۔“میٹ راجرز نامی سازشی نظریہ ساز نے کہا ہے کہ ”نیبرو زمین کے اس قدر قریب آ چکا ہے کہ 20نومبر سے 20دسمبر کے درمیان یہ نمودار ہو جائے گا۔ نبیرو کے اردگردلاکھوں میلوں تک گرد،خلائی اجسام کی باقیات اور دم دار ستاروں کی ان گنت تعداد کا ایک طوفان بھی ہماری طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ سیارہ اپنے راستے میں آنے والے ہرطرح کے فلکی اجرام کو اپنی طرف کھینچ کر اپنے ساتھ ملالیتا ہے۔“رپورٹ کے مطابق سازشی نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ نبیرو کا سائز ہماری زمین سے 10گنا بڑا ہے، جب وہ زمین کے قریب سے گزرے گا تو زلزلے اور سمندری طوفان اس شدت کے ساتھ آئیں گے کہ زمین پر قیامت برپا ہو جائے گی۔ دوسری طرف ناسا نے ایسی کسی سیارے کے وجود کی ہی تردید کر دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”ایسا کوئی سیارہ وجود ہی نہیں رکھتا، پھر اس کے زمین سے ٹکرانے یا پاس سے گزرنے کا سوال ہی کیسے پیدا ہو سکتا ہے۔“





انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
معصوم زینب کے قاتل عمران کو چار بار سزائے موت کا حکم
چیف جسٹس کا آصف حیدر شاہ کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ سندھ تعینات کرنے کا حکم
باپ بیٹی عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں، عمران خان
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں کاموسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
اسحاق ڈار کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
زینب کے علاوہ 7 بچیوں کے قتل کیسزمیں ابھی قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں،پراسیکیوٹر جنرل

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved